صفحہ 324 دیکھ رہے ہیں
صفحہ 324 دیکھ رہے ہیں
Al-Anbya
.21
The Prophets
تجھ سے پہلے بھی جو رسول ہم نے بھیجا اس کی طرف یہی وحی نازل فرمائی کہ میرے سوا کوئی معبود برحق نہیں پس تم سب میری ہی عبادت کرو.*
(مشرک لوگ) کہتے ہیں کہ رحمٰن اوﻻد واﻻ ہے (غلط ہے) اس کی ذات پاک ہے، بلکہ وه سب اس کے باعزت بندے ہیں. 1
کسی بات میں اللہ پر پیش دستی نہیں کرتے بلکہ اس کے فرمان پر کاربند ہیں.1
وه ان کے آگے پیچھے تمام امور سے واقف ہے وه کسی کی بھی سفارش نہیں کرتے بجز ان کے جن سے اللہ خوش ہو1 وه تو خود ہیبت الٰہی سے لرزاں وترساں ہیں.
ان میں سے اگر کوئی بھی کہہ دے کہ اللہ کے سوا میں ﻻئق عبادت ہوں تو ہم اسے دوزخ کی سزا دیں1 ہم ﻇالموں کو اسی طرح سزا دیتے ہیں.
کیا کافر لوگوں نے یہ نہیں دیکھا1 کہ آسمان وزمین باہم ملے جلے تھے پھر ہم نے انہیں جدا کیا2 اور ہر زنده چیز کو ہم نے پانی سے پیدا کیا3، کیا یہ لوگ پھر بھی ایمان نہیں ﻻتے.
اور ہم نے زمین میں پہاڑ بنا دیئے تاکہ وه مخلوق کو ہلا نہ سکے1، اور ہم نے اس2 میں کشاده راہیں بنا دیں تاکہ وه راستہ حاصل کریں.
آسمان کو محفوظ چھت1 بھی ہم نے ہی بنایا ہے۔ لیکن لوگ اس کی قدرت کے نمونوں پر دھیان نہیں دھرتے.
وہی اللہ ہے جس نے رات اور دن اور سورج اور چاند کو پیدا کیا ہے1۔ ان میں سے ہر ایک اپنے اپنے مدار میں تیرتے پھرتے ہیں.2
آپ سے پہلے کسی انسان کو بھی ہم نے ہمیشگی نہیں دی، کیا اگر آپ مرگئے تو وه ہمیشہ کے لئے ره جائیں گے.1
ہر جان دار موت کا مزه چکھنے واﻻ ہے۔ ہم بطریق امتحان تم میں سے ہر ایک کو برائی بھلائی میں مبتلا کرتے ہیں اور تم سب ہماری ہی طرف لوٹائے جاؤ گے.1
سورہ کا اختتام
The system theme automatically adapts to your light/dark mode settings
Quran.com کا ڈیفالٹ عثمانی انداز
پیش منظر
بِسْمِ ٱللَّهِ