صفحہ 339 دیکھ رہے ہیں
صفحہ 339 دیکھ رہے ہیں
Al-Hajj
.22
The Pilgrimage
اس دن صرف اللہ ہی کی بادشاہت ہوگی1 وہی ان میں فیصلے فرمائے گا۔ ایمان اور نیک عمل والے تو نعمتوں سے بھری جنتوں میں ہوں گے.
اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا ان کے لئے ذلیل کرنے والے عذاب ہیں.
اور جن لوگوں نے راه خدا میں ترک وطن کیا پھر وه شہید کر دیئے گئے یا اپنی موت مر1 گئے اللہ تعالیٰ انہیں بہترین رزق عطا فرمائے گا2۔ اور بیشک اللہ تعالیٰ روزی دینے والوں میں سب سے بہتر ہے.3
انہیں اللہ تعالیٰ ایسی جگہ پہنچائے گا کہ وه اس سے راضی ہو جائیں گے1، بیشک اللہ تعالیٰ علم اور بردباری2 واﻻ ہے.
بات یہی ہے1، اور جس نے بدلہ لیا اسی کے برابر جو اس کے ساتھ کیا گیا تھا پھر اگر اس سے زیادتی کی جائے تو یقیناً اللہ تعالیٰ خود اس کی مدد فرمائے گا2۔ بیشک اللہ درگزر کرنے واﻻ بخشنے واﻻ ہے.3
یہ اس لئے کہ اللہ رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے1، اور بیشک اللہ سننے واﻻ دیکھنے واﻻ ہے.
یہ سب اس لئے کہ اللہ ہی حق ہے1 اور اس کے سوا جسے بھی یہ پکارتے ہیں وه باطل ہے اور بیشک اللہ ہی بلندی واﻻ کبریائی واﻻ ہے.
کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ اللہ تعالیٰ آسمان سے پانی برساتا ہے، پس زمین سرسبز ہو جاتی ہے۔ بے شک اللہ تعالیٰ مہربان اور باخبر ہے.1
آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اسی کا ہے1 اور یقیناً اللہ وہی ہے بے نیاز تعریفوں واﻻ.
سورہ کا اختتام
The system theme automatically adapts to your light/dark mode settings
Quran.com کا ڈیفالٹ عثمانی انداز
پیش منظر
بِسْمِ ٱللَّهِ