صفحہ 341 دیکھ رہے ہیں
صفحہ 341 دیکھ رہے ہیں
Al-Hajj
.22
The Pilgrimage
لوگو! ایک مثال بیان کی جا رہی ہے، ذرا کان لگا کر سن لو! اللہ کے سوا جن جن کو تم پکارتے رہے ہو وه ایک مکھی بھی تو پیدا نہیں کر سکتے، گو سارے کے سارے ہی جمع ہو جائیں1، بلکہ اگر مکھی ان سے کوئی چیز لے بھاگے تو یہ تو اسے بھی اس سے چھین نہیں2 سکتے، بڑا بودا ہے طلب کرنے واﻻ اور بڑا بودا ہے3 وه جس سے طلب کیا جا رہا ہے.
انہوں نے اللہ کے مرتبہ کے مطابق اس کی قدر جانی ہی نہیں1، اللہ تعالیٰ بڑا ہی زور وقوت واﻻ اور غالب وزبردست ہے.
فرشتوں میں سے اور انسانوں میں سے پیغام پہونچانے والوں کو اللہ ہی چھانٹ لیتا ہے،1 بیشک اللہ تعالیٰ سننے واﻻ دیکھنے واﻻ ہے.2
وه بخوبی جانتا ہے جو کچھ ان کے آگے ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے ہے، اور اللہ ہی کی طرف سب کام لوٹائے جاتے ہیں.1
اے ایمان والو! رکوع سجده کرتے رہو1 اور اپنے پروردگار کی عبادت میں لگے رہو اور نیک کام کرتے رہو تاکہ تم کامیاب ہو جاؤ.2
اور اللہ کی راه میں ویسا ہی جہاد کرو جیسا جہاد کا حق ہے1۔ اسی نے تمہیں برگزیده بنایا ہے اور تم پر دین کے بارے میں کوئی تنگی نہیں ڈالی2، دین اپنے باپ ابراہیم3 (علیہ السلام) کا قائم رکھو، اسی اللہ4 نے تمہارا نام مسلمان رکھا ہے۔ اس قرآن سے پہلے اور اس میں بھی تاکہ پیغمبر تم پر گواه ہو جائے اور تم تمام لوگوں کے گواه بن جاؤ5۔ پس تمہیں چاہئے کہ نمازیں قائم رکھو اور زکوٰة ادا کرتے رہو اور اللہ کو مضبوط تھام لو، وہی تمہارا ولی اور مالک ہے۔ پس کیا ہی اچھا مالک ہے اور کتنا ہی بہتر مددگار ہے.
سورہ کا اختتام
The system theme automatically adapts to your light/dark mode settings
Quran.com کا ڈیفالٹ عثمانی انداز
پیش منظر
بِسْمِ ٱللَّهِ