صفحہ 394 دیکھ رہے ہیں
صفحہ 394 دیکھ رہے ہیں
Al-Qasas
.28
The Stories
کہہ دیجئے! کہ دیکھو تو سہی اگر اللہ تعالیٰ تم پر رات ہی رات قیامت تک برابر کر دے تو سوائے اللہ کے کون معبود ہے جو تمہارے پاس دن کی روشنی ﻻئے؟ کیا تم سنتے نہیں ہو؟
پوچھئے! کہ یہ بھی بتا دو کہ اگر اللہ تعالیٰ تم پر ہمیشہ قیامت تک دن ہی دن رکھے تو بھی سوائے اللہ تعالیٰ کے کوئی معبود ہے جو تمہارے پاس رات لے آئے؟ جس میں تم آرام حاصل کرو، کیا تم دیکھ نہیں رہے ہو؟
اسی نے تو تمہارے لیے اپنے فضل وکرم سے دن رات مقرر کر دیے ہیں کہ تم رات میں آرام کرو اور دن میں اس کی بھیجی ہوئی روزی تلاش کرو1، یہ اس لیے کہ تم شکر ادا کرو.2
اور جس دن انہیں پکار کر اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ جنہیں تم میرے شریک خیال کرتے تھے وه کہاں ہیں؟
اور ہم ہر امت میں سے ایک گواه الگ کرلیں1 گے کہ اپنی دلیلیں پیش کرو2 پس اس وقت جان لیں گے کہ حق اللہ تعالیٰ کی طرف ہے3، اور جو کچھ افترا وه جوڑتے تھے سب ان کے پاس سے کھو جائے گا.4
قارون تھا تو قوم موسیٰ سے، لیکن ان پر ﻇلم کرنے لگا تھا1 ہم نے اسے (اس قدر) خزانے دے رکھے تھے کہ کئی کئی طاقت ور لوگ بہ مشکل اس کی کنجیاں اٹھا سکتے تھے2، ایک بار اس کی قوم نے اس سے کہا کہ اترا مت3! اللہ تعالیٰ اترانے والوں سے محبت نہیں رکھتا.4
اور جو کچھ اللہ تعالی نے تجھے دے رکھا ہے اس میں سے آخرت کے گھر کی تلاش بھی رکھ1 اور اپنے دنیوی حصے کو بھی نہ بھول2 اور جیسے کہ اللہ نے تیرے ساتھ احسان کیا ہے تو بھی اچھا سلوک کر3 اور ملک میں فساد کا خواہاں نہ ہو4، یقین مان کہ اللہ مفسدوں کو ناپسند رکھتا ہے.
سورہ کا اختتام
The system theme automatically adapts to your light/dark mode settings
Quran.com کا ڈیفالٹ عثمانی انداز
پیش منظر
بِسْمِ ٱللَّهِ