صفحہ 411 دیکھ رہے ہیں
صفحہ 411 دیکھ رہے ہیں
Luqman
.31
Luqman
الم.1
یہ حکمت والی کتاب کی آیتیں ہیں.
جو نیکو کاروں کے1 لئے رہبر اور (سراسر) رحمت ہے.
جو لوگ نماز قائم کرتے ہیں اور زکوٰة ادا کرتے ہیں اور آخرت پر (کامل) یقین رکھتے ہیں.1
یہی لوگ ہیں جو اپنے رب کی طرف سے ہدایت پر ہیں اور یہی لوگ نجات پانے والے ہیں.1
اور بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو لغو باتوں کو مول لیتے ہیں1 کہ بےعلمی کے ساتھ لوگوں کو اللہ کی راه سے بہکائیں اور اسے ہنسی بنائیں2، یہی وه لوگ ہیں جن کے لئے رسوا کرنے واﻻ عذاب ہے.3
جب اس کے سامنے ہماری آیتیں تلاوت کی جاتی ہیں تو تکبر کرتا ہوا اس طرح منھ پھیر لیتا ہے گویا اس نے سنا ہی نہیں گویا کہ اس کے دونوں کانوں میں ڈاٹ لگے ہوئے ہیں1، آپ اسے درد ناک عذاب کی خبر سنا دیجئے.
بیشک جن لوگوں نےایمان قبول کیا اور کام بھی نیک (مطابق سنت) کیے ان کے لئے نعمتوں والی جنتیں ہیں.
جہاں وه ہمیشہ رہیں گے۔ اللہ کا سچا وعده1 ہے، وه بہت بڑی عزت وغلبہ واﻻ اور کامل حکمت واﻻ ہے.
اسی نے آسمانوں کو بغیر ستون کے پیدا کیا ہے تم انہیں دیکھ رہے1 ہو اور اس نے زمین میں پہاڑوں کو ڈال دیا تاکہ وه تمہیں جنبش نہ دے2 سکے اور ہر طرح کے جاندار زمین میں پھیلا دیئے3۔ اور ہم نے آسمان سے پانی برسا کر زمین میں ہر قسم کے نفیس جوڑے اگا دیئے.4
یہ ہے اللہ کی مخلوق1 اب تم مجھے اس کے سوا دوسرے کسی کی کوئی مخلوق تو دکھاؤ2 (کچھ نہیں)، بلکہ یہ ﻇالم کھلی گمراہی میں ہیں.
سورہ کا اختتام
The system theme automatically adapts to your light/dark mode settings
Quran.com کا ڈیفالٹ عثمانی انداز
پیش منظر
بِسْمِ ٱللَّهِ