صفحہ 418 دیکھ رہے ہیں
صفحہ 418 دیکھ رہے ہیں
Al-Ahzab
.33
The Combined Forces
اے نبی! اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہنا1 اور کافروں اور منافقوں کی باتوں میں نہ آجانا، اللہ تعالیٰ بڑے علم واﻻ اور بڑی حکمت واﻻ ہے.2
جو کچھ آپ کی جانب آپ کے رب کی طرف سے وحی کی جاتی ہے1 اس کی تابعداری کریں (یقین مانو) کہ اللہ تمہارے ہر ایک عمل سے باخبر ہے.2
آپ اللہ ہی پر توکل رکھیں1، وه کار سازی کے لئے کافی ہے.2
کسی آدمی کے سینے میں اللہ تعالیٰ نے دو دل نہیں رکھے1، اور اپنی جن بیویوں کو تم ماں کہہ بیٹھتے ہو انہیں اللہ نے تمہاری (سچ مچ کی) مائیں نہیں2 بنایا، اور نہ تمہارے لے پالک لڑکوں کو (واقعی) تمہارے بیٹے بنایا ہے3، یہ تو تمہارے اپنے منھ کی باتیں ہیں4، اللہ تعالیٰ حق بات فرماتا ہے5 اور وه (سیدھی) راه سجھاتا ہے.
لے پالکوں کو ان کے (حقیقی) باپوں کی طرف نسبت کر کے بلاؤ اللہ کے نزدیک پورا انصاف یہی1 ہے۔ پھر اگر تمہیں ان کے (حقیقی) باپوں کا علم ہی نہ ہو تو وه تمہارے دینی بھائی اور دوست ہیں2، تم سے بھول چوک میں جو کچھ ہو جائے اس میں تم پر کوئی گناه نہیں3، البتہ گناه وه ہے جس کا تم اراده دل سے کرو4۔ اللہ تعالیٰ بڑا ہی بخشنے واﻻ مہربان ہے.
پیغمبر مومنوں پر خود ان سے بھی زیاده حق رکھنے والے1 ہیں اور پیغمبر کی بیویاں مومنوں کی مائیں ہیں2، اور رشتے دار کتاب اللہ کی رو سے بہ نسبت دوسرے مومنوں اور مہاجروں کے آپس میں زیاده حق دار ہیں3 (ہاں) مگر یہ کہ تم اپنے دوستوں کے ساتھ حسن سلوک کرنا چاہو4۔ یہ حکم کتاب (الٰہی) میں لکھا ہوا ہے.5
سورہ کا اختتام
The system theme automatically adapts to your light/dark mode settings
Quran.com کا ڈیفالٹ عثمانی انداز
پیش منظر
بِسْمِ ٱللَّهِ