صفحہ 442 دیکھ رہے ہیں
صفحہ 442 دیکھ رہے ہیں
Ya-Sin
.36
Ya Sin
اس کے بعد ہم نے اس کی قوم پر آسمان سے کوئی لشکر نہ اتارا1، اور نہ اس طرح ہم اتارا کرتے ہیں.2
وه تو صرف ایک زور کی چیﺦ تھی کہ یکایک وه سب کے سب بجھ بجھا گئے.1
(ایسے) بندوں پر افسوس1! کبھی بھی کوئی رسول ان کے پاس نہیں آیا جس کی ہنسی انہوں نے نہ اڑائی ہو.
کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ان کے پہلے بہت سی قوموں کو ہم نے غارت کر دیا کہ وه ان1 کی طرف لوٹ کر نہیں آئیں گے.
اور نہیں ہے کوئی جماعت مگر یہ کہ وه جمع ہو کر ہمارے سامنے حاضر کی جائے گی.1
اور ان کے لئے ایک نشانی1 (خشک) زمین ہے جس کو ہم نے زنده کر دیا اور اس سے غلہ نکالا جس میں سے وه کھاتے ہیں.
اور ہم نے اس میں کھجوروں کے اور انگور کے باغات پیدا کر دیئے1، اور جن میں ہم نے چشمے بھی جاری کر دیئے ہیں.
تاکہ (لوگ) اس کے پھل کھائیں1، اور اس کو ان کے ہاتھوں نے نہیں بنایا2۔ پھر کیوں شکر گزاری نہیں کرتے.
وه پاک ذات ہے جس نے ہر چیز کے جوڑے پیدا کیے خواه وه زمین کی اگائی ہوئی چیزیں ہوں، خواه خود ان کے نفوس ہوں خواه وه (چیزیں) ہوں جنہیں یہ جانتے بھی نہیں.1
اور ان کے لئے ایک نشانی رات ہے جس سے ہم دن کو کھینچ دیتے ہیں تو وه یکایک اندھیرے میں ره جاتے ہیں.1
اور سورج کے لئے جو مقرره راه ہے وه اسی پر چلتا رہتا ہے1۔ یہ ہے مقرر کرده غالب، باعلم اللہ تعالیٰ کا.
اور چاند کی ہم نے منزلیں مقررکر رکھی ہیں1، یہاں تک کہ وه لوٹ کر پرانی ٹہنی کی طرح ہو جاتا ہے.2
نہ آفتاب کی یہ مجال ہے کہ چاند کو پکڑے1 اور نہ رات دن پرآگے بڑھ جانے والی ہے2، اور سب کے سب آسمان میں تیرتے پھرتے ہیں.3
سورہ کا اختتام
The system theme automatically adapts to your light/dark mode settings
Quran.com کا ڈیفالٹ عثمانی انداز
پیش منظر
بِسْمِ ٱللَّهِ