صفحہ 520 دیکھ رہے ہیں
صفحہ 520 دیکھ رہے ہیں
Qaf
.50
The Letter "Qaf"
اور ان سے پہلے بھی ہم بہت سی امتوں کو ہلاک کر چکے ہیں جو ان سے طاقت میں بہت زیاده تھیں وه شہروں میں ڈھونڈھتے ہی1 ره گئے، کہ کوئی بھاگنے کا ٹھکانہ ہے؟
اس میں ہر صاحب دل کے لئے عبرت ہے اور اس کے لئے جو دل1 سے متوجہ ہو کر کان لگائے2 اور وه حاضر ہو.3
یقیناً ہم نے آسمانوں اور زمین اور جو کچھ اس کے درمیان ہے سب کو (صرف) چھ دن میں پیدا کر دیا اور ہمیں تکان نے چھوا تک نہیں.
پس یہ جو کچھ کہتے ہیں آپ اس پر صبر کریں اور اپنے رب کی تسبیح تعریف کے ساتھ بیان کریں سورج نکلنے سے پہلے بھی اور سورج غروب ہونے سے پہلے بھی.1
اور رات کے وقت بھی تسبیح کریں1 اور نماز کے بعد بھی.2
اور سن رکھیں1 کہ جس دن ایک پکارنے2 واﻻ قریب ہی کی جگہ سے پکارے گا.3
جس روز اس تند وتیز چیﺦ کو یقین کے ساتھ سن لیں گے، یہ دن ہوگا نکلنے کا.1
ہم ہی جلاتے ہیں اور ہم ہی مارتے ہیں1 اور ہماری ہی طرف لوٹ پھر کر آنا ہے.2
جس دن زمین پھٹ جائے گی اور یہ دوڑتے ہوئے1 (نکل پڑیں گے) یہ جمع کر لینا ہم پر بہت ہی آسان ہے.
یہ جو کچھ کہہ رہے ہیں ہم بخوبی جانتے ہیں اور آپ ان پر جبر کرنے والے نہیں1، تو آپ قرآن کے ذریعے انہیں سمجھاتے رہیں جو میرے وعید (ڈرانے کے وعدوں) سے ڈرتے ہیں.2
قسم ہے بکھیرنے والیوں کی اڑا کر.1
پھر اٹھانے والیاں بوجھ کو.1
پھر چلنے والیاں نرمی سے.1
پھر کام کو تقسیم کرنے والیاں.1
یقین مانو کہ تم سے جو وعدے کیے جاتے ہیں (سب) سچے ہیں.
اور بیشک انصاف ہونے واﻻ ہے.
سورہ کا اختتام
The system theme automatically adapts to your light/dark mode settings
Quran.com کا ڈیفالٹ عثمانی انداز
پیش منظر
بِسْمِ ٱللَّهِ