صفحہ 521 دیکھ رہے ہیں
صفحہ 521 دیکھ رہے ہیں
Adh-Dhariyat
.51
The Winnowing Winds
قسم ہے راہوں والے آسمان کی.1
یقیناً تم مختلف بات میں پڑے ہوئے ہو.1
اس سے وہی باز رکھا جاتا ہے1 جو پھیر دیا گیا ہو.
بے سند باتیں کرنے والے غارت کر دیئے گئے.
جو غفلت میں ہیں اور بھولے ہوئے ہیں.
پوچھتے ہیں کہ یوم جزا کب ہوگا؟
ہاں یہ وه دن ہے کہ یہ آگ پر تپائے جائیں گے.1
اپنی فتنہ پردازی کا مزه چکھو1، یہی ہے جس کی تم جلدی مچا رہے تھے.
بیشک تقویٰ والے لوگ بہشتوں اور چشموں میں ہوں گے.
ان کے رب نے جو کچھ انہیں عطا فرمایا ہے اسے لے رہے ہوں گے وه تو اس سے پہلے ہی نیکوکار تھے.
وه رات کو بہت کم سویا کرتے تھے.1
اور وقت سحر استغفار کیا کرتے تھے.1
اور ان کے مال میں مانگنے والوں کا اور سوال سے بچنے والوں کا حق تھا.1
اور یقین والوں کے لئے تو زمین میں بہت سی نشانیاں ہیں.
اور خود تمہاری ذات میں بھی، تو کیا تم دیکھتے نہیں ہو.
اور تمہاری روزی اور جو تم سے وعده کیا جاتا ہے سب آسمان میں ہے.1
آسمان وزمین کے پروردگار کی قسم! کہ یہ1 بالکل برحق ہے ایسا ہی جیسے کہ تم باتیں کرتے ہو.
کیا تجھے ابراہیم (علیہ السلام) کے معزز مہمانوں کی خبر بھی پہنچی ہے؟1
وه جب ان کے ہاں آئے تو سلام کیا، ابراہیم نے جواب سلام دیا (اور کہا یہ تو) اجنبی لوگ ہیں.1
پھر (چﭗ چاپ جلدی جلدی) اپنے گھر والوں کی طرف گئے اور ایک فربہ بچھڑے (کا گوشت) ﻻئے.
اور اسے ان کے پاس رکھا اور کہا آپ کھاتے کیوں نہیں.1
پھر تو دل ہی دل میں ان سے خوفزده ہوگئے1 انہوں نے کہا آپ خوف نہ کیجئے2۔ اور انہوں نے اس (حضرت ابراہیم) کو ایک علم والے لڑکے کی بشارت دی.
پس ان کی بیوی آگے بڑھی اور حیرت1 میں آکر اپنے منھ پر ہاتھ مار کر کہا کہ میں تو بوڑھیا ہوں اور ساتھ ہی بانجھ.
انہوں نے کہا ہاں تیرے پروردگار نے اسی طرح فرمایا ہے، بیشک وه حکیم وعلیم ہے.1
سورہ کا اختتام
The system theme automatically adapts to your light/dark mode settings
Quran.com کا ڈیفالٹ عثمانی انداز
پیش منظر
بِسْمِ ٱللَّهِ