صفحہ 522 دیکھ رہے ہیں
صفحہ 522 دیکھ رہے ہیں
Adh-Dhariyat
.51
The Winnowing Winds
(حضرت ابرہیم علیہ السلام) نے کہا کہ اللہ کے بھیجے ہوئے (فرشتو!) تمہارا کیا مقصد ہے؟1
انہوں نے جواب دیا کہ ہم گناه گار قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں.1
تاکہ ہم ان پر مٹی کے کنکر برسائیں.1
جو تیرے رب کی طرف سے نشان زده ہیں، ان حد سے گزر جانے والوں کے لیے.1
پس جتنے ایمان والے وہاں تھے ہم نے انہیں نکال لیا.1
اور ہم نے وہاں مسلمانوں کا صرف ایک ہی گھر پایا.1
اور وہاں ہم نے ان کے لیے جو درد ناک عذاب کا ڈر رکھتے ہیں ایک (کامل) علامت چھوڑی.1
موسیٰ (علیہ السلام کے قصے) میں (بھی ہماری طرف سے تنبیہ ہے) کہ ہم نے اسے فرعون کی طرف کھلی دلیل دے کر بھیجا.
پس اس نےاپنے بل بوتے پر منھ موڑا1 اور کہنے لگا یہ جادوگر ہے یا دیوانہ ہے.
بالﺂخر ہم نے اسے اور اس کے لشکروں کو اپنے عذاب میں پکڑ کر دریا میں ڈال دیا وه تھا ہی ملامت کے قابل.1
اسی طرح عادیوں میں1 بھی (ہماری طرف سے تنبیہ ہے) جب کہ ہم نے ان پر خیر وبرکت سے2 خالی آندھی بھیجی.
وه جس جس چیز پر گرتی تھی اسے بوسیده ہدی کی طرح (چورا چورا) کردیتی تھی.1
اور ﺛمود (کے قصے) میں بھی (عبرت) ہے جب ان سے کہا گیا کہ تم کچھ دنوں تک فائده اٹھا لو.1
لیکن انہوں نے اپنے رب کے حکم سے سرتابی کی جس پر انہیں ان کے دیکھتے دیکھتے (تیز وتند) کڑاکے1 نے ہلاک کر دیا.
پس نہ تو وه کھڑے ہو سکے1 اور نہ بدلہ لے سکے.2
اور نوح (علیہ السلام) کی قوم کا بھی اس سے پہلے (یہی حال ہو چکا تھا) وه بھی بڑے نافرمان لوگ تھے.1
آسمان کو ہم نے (اپنے) ہاتھوں سے بنایا ہے1 اور یقیناً ہم کشادگی کرنے والے ہیں.2
اور زمین کو ہم نے فرش بنا دیاہے1 پس ہم بہت ہی اچھے بچھانے والے ہیں.
اور ہر چیز کو ہم نے جوڑا جوڑا پیداکیا1 ہے تاکہ تم نصیحت حاصل کرو.2
پس تم اللہ کی طرف دوڑ بھاگ (یعنی رجوع) کرو1، یقیناً میں تمہیں اس کی طرف سے صاف صاف تنبیہ کرنے واﻻ ہوں.
اور اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود نہ ٹھراؤ۔ بیشک میں تمہیں اس کی طرف سے کھلا ڈرانے واﻻ ہوں.1
سورہ کا اختتام
The system theme automatically adapts to your light/dark mode settings
Quran.com کا ڈیفالٹ عثمانی انداز
پیش منظر
بِسْمِ ٱللَّهِ