صفحہ 523 دیکھ رہے ہیں
صفحہ 523 دیکھ رہے ہیں
Adh-Dhariyat
.51
The Winnowing Winds
اسی طرح جو لوگ ان سے پہلے گزرے ہیں ان کے پاس جو بھی رسول آیا انہوں نے کہہ دیا کہ یا تو یہ جادوگر ہے یا دیوانہ ہے.
کیایہ اس بات کی ایک دوسرے کو وصیت کرتے گئے ہیں.1
(نہیں) بلکہ یہ سب کے سب سرکش ہیں1۔ تو آپ ان سے منھ پھیر لیں آپ پر کوئی ملامت نہیں.
اور نصیحت کرتے رہیں یقیناً یہ نصیحت ایمان والوں کو نفع دے گی.1
میں نے جنات اورانسانوں کو محض اسی لیے پیدا کیا ہے کہ وه صرف میری عبادت کریں.1
نہ میں ان سے روزی چاہتا ہوں نہ میری یہ چاہت ہے کہ یہ مجھے کھلائیں.1
اللہ تعالیٰ تو خود ہی سب کا روزی رساں توانائی واﻻ اور زور آور ہے.
پس جن لوگوں نے ﻇلم کیا ہے انہیں بھی ان کے ساتھیوں کے حصہ کے مثل حصہ ملے گا1، لہٰذا وه مجھ سے جلدی طلب نہ کریں.2
پس خرابی ہے منکروں کو ان کے اس دن کی جس کا وعده دیئے جاتے ہیں.
قسم ہے طور کی.1
اور لکھی ہوئی کتاب کی.1
جو جھلی کے کھلے ہوئے ورق میں ہے.1
اورآباد گھر کی.1
اور اونچی چھت کی.1
اور بھڑکائے ہوئے سمندر کی.1
بیشک آپ کے رب کا عذاب ہو کر رہنے واﻻ ہے.
اسے کوئی روکنے واﻻ نہیں.1
جس دن آسمان تھرتھرانے لگے گا.1
اور پہاڑ چلنے پھرنے لگیں گے.
اس دن جھٹلانے والوں کو (پوری) خرابی ہے.
جو اپنی بیہوده گوئی میں اچھل کود کر رہے ہیں.1
جس دن وه دھکے دے1 دے کر آتش جہنم کی طرف ﻻئیں جائیں گے.
یہی وه آتش دوزخ ہے جسے تم جھوٹ بتلاتے تھے.1
سورہ کا اختتام
The system theme automatically adapts to your light/dark mode settings
Quran.com کا ڈیفالٹ عثمانی انداز
پیش منظر
بِسْمِ ٱللَّهِ