صفحہ 524 دیکھ رہے ہیں
صفحہ 524 دیکھ رہے ہیں
At-Tur
.52
The Mount
(اب بتاؤ) کیا یہ جادو ہے1؟ یا تم دیکھتے ہی نہیں ہو.2
جاؤ دوزخ میں اب تمہارا صبر کرنا اور نہ کرنا تمہارے لیے یکساں ہے تمہیں فقط تمہارے کیے کا بدلہ دیا جائے گا.
یقیناً پرہیزگار لوگ جنتوں میں اور نعمتوں میں ہیں. 1
جو انہیں ان کے رب نے دے رکھی ہیں اس پر خوش خوش ہیں1، اوران کے پروردگار نے انہیں جہنم کے عذاب سے بھی بچا لیا ہے.
تم مزے سے کھاتے پیتے رہو ان اعمال کے بدلے جو تم کرتے تھے.1
برابر بچھے ہوئے شاندار تختے پر تکیے لگائے ہوئے1۔ اور ہم نے ان کے نکاح بڑی بڑی آنکھوں والی (حوروں) سے کر دیئے ہیں.
اور جو لوگ ایمان ﻻئے اور ان کی اوﻻد نے بھی ایمان میں ان کی پیروی کی ہم ان کی اوﻻد کو ان تک پہنچا دیں گے اور ان کے عمل سے ہم کچھ کم نہ کریں گے1، ہر شخص اپنے اپنے اعمال کا گروی ہے.2
ہم ان کے لیے میوے اورمرغوب گوشت کی ریل پیل کردیں گے.1
(خوش طبعی کے ساتھ) ایک دوسرے سے جام (شراب) کی چھینا جھپٹی کریں گے1 جس شراب کے سرور میں تو بیہوده گوئی ہوگی نہ گناه.2
اور ان کے اردگرد ان کے نو عمر غلام چل پھر رہے ہوں گے، گویا کہ وه موتی تھے جو ڈھکے رکھے تھے.1
اور آپس میں ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر سوال کریں گے.1
کہیں گے کہ اس سے پہلے ہم اپنے گھر والوں کے درمیان بہت ڈرا کرتے تھے.1
پس اللہ تعالیٰ نے ہم پر بڑا احسان کیا اور ہمیں تیز وتند گرم ہواؤں کے عذاب سے بچا لیا.1
ہم اس سے پہلے ہی اس کی عبادت کیا کرتے تھے1، بیشک وه محسن اور مہربان ہے.
تو آپ سمجھاتے رہیں کیونکہ آپ اپنے رب کے فضل سے نہ تو کاہن ہیں نہ دیوانہ.1
کیا کافر یوں کہتے ہیں کہ یہ شاعر ہے ہم اس پر زمانے کے حوادث (یعنی موت) کا انتظار کر رہے ہیں.1
کہہ دیجئے! تم منتظر رہو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں ہوں. 1
سورہ کا اختتام
The system theme automatically adapts to your light/dark mode settings
Quran.com کا ڈیفالٹ عثمانی انداز
پیش منظر
بِسْمِ ٱللَّهِ