صفحہ 533 دیکھ رہے ہیں
صفحہ 533 دیکھ رہے ہیں
Ar-Rahman
.55
The Beneficent
گناه گار صرف حلیہ ہی سے پہچان لیے جائیں گے1 اور ان کی پیشانیوں کے بال اور قدم پکڑ لیے جائیں گے.2
پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
یہ ہے وه جہنم جسے مجرم جھوٹا جانتے تھے.
اس کے اور کھولتے ہوئے گرم پانی کے درمیان چکر کھائیں گے.1
پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
اور اس شخص کے لیے جو اپنے رب کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈرا دو جنتیں ہیں.1
پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
(دونوں جنتیں) بہت سی ٹہنیوں اور شاخوں والی ہیں.1
پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
ان دونوں (جنتوں) میں دو بہتے ہوئے چشمے ہیں.1
پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
ان دونوں جنتوں میں ہر قسم کے میوؤں کی دو قسمیں ہوگی.1
پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
جنتی ایسے فرشوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے جن کے استر دبیز ریشم کے ہوں گے1، اور ان دونوں جنتوں کے میوے بالکل قریب ہوں گے.2
پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
وہاں (شرمیلی) نیچی نگاه والی حوریں ہیں1 جنہیں ان سے پہلے کسی جن وانس نے ہاتھ نہیں لگایا.2
پس اپنے پالنے والے کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
وه حوریں مثل یاقوت اور مونگے کے ہوں گی.1
پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
احسان کا بدلہ احسان کے سوا کیا ہے.1
پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
اور ان کے سوا دو جنتیں اور ہیں.1
پس تم اپنے پرورش کرنے والے کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
جو دونوں گہری سبز سیاہی مائل ہیں.1
بتاؤ اب اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
ان میں دو (جوش سے) ابلنے والے چشمے ہیں.1
پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
سورہ کا اختتام
The system theme automatically adapts to your light/dark mode settings
Quran.com کا ڈیفالٹ عثمانی انداز
پیش منظر
بِسْمِ ٱللَّهِ