صفحہ 536 دیکھ رہے ہیں
صفحہ 536 دیکھ رہے ہیں
Al-Waqi'ah
.56
The Inevitable
پھر تم اے گمراہو جھٹلانے والو!
البتہ کھانے والے ہو تھوہر کا درخت.
اور اسی سے پیٹ بھرنے والے ہو.1
پھر اس پر گرم کھولتا پانی پینے والے ہو.
پھر پینے والے بھی پیاسے اونٹوں کی طرح.1
قیامت کے دن ان کی مہمانی یہ ہے.1
ہم ہی نے تم سب کو پیدا کیا ہے پھر تم کیوں باور نہیں کرتے؟1
اچھا پھر یہ تو بتلاؤ کہ جو منی تم ٹپکاتے ہو.
کیا اس کا (انسان) تم بناتے ہو یا پیدا کرنے والے ہم ہی ہیں؟1
ہم ہی نے تم میں موت کو متعین کر دیا1 ہے اور ہم اس سے ہارے ہوئے نہیں ہیں.2
کہ تمہاری جگہ تم جیسے اور پیدا کر دیں اور تمہیں نئے سرے سے اس عالم میں پیدا کریں جس سے تم (بالکل) بےخبر ہو.1
تمہیں یقینی طور پر پہلی دفعہ کی پیدائش معلوم ہی ہے پھر کیوں عبرت حاصل نہیں کرتے؟1
اچھا پھر یہ بھی بتلاؤ کہ تم جو کچھ بوتے ہو.
اسے تم ہی اگاتے ہو یا ہم اگانے والے ہیں.1
اگر ہم چاہیں تواسے ریزه ریزه کر ڈالیں اور تم حیرت کے ساتھ باتیں بناتے ہی ره جاؤ.1
کہ ہم پر تو تاوان ہی پڑ گیا.1
بلکہ ہم بالکل محروم ہی ره گئے.
اچھا یہ بتاؤ کہ جس پانی کو تم پیتے ہو.
اسے بادلوں سے بھی تم ہی اتارتے ہو یا ہم برساتے ہیں؟
اگر ہماری منشا ہو تو ہم اسے کڑوا زہر کردیں پھر تم ہماری شکرگزاری کیوں نہیں کرتے؟1
اچھا ذرا یہ بھی بتاؤ کہ جو آگ تم سلگاتے ہو.
اس کے درخت کو تم نے پیدا کیا ہے یا ہم اس کے پیدا کرنے والے ہیں؟1
ہم نے اسے سبب نصیحت1 اور مسافروں کے فائدے کی چیز بنایا ہے.2
پس اپنے بہت بڑے رب کے نام کی تسبیح کیا کرو.
پس میں قسم کھاتا ہوں ستاروں کے گرنے کی.1
اور اگرتمہیں علم ہو تو یہ بہت بڑی قسم ہے.
سورہ کا اختتام
The system theme automatically adapts to your light/dark mode settings
Quran.com کا ڈیفالٹ عثمانی انداز
پیش منظر
بِسْمِ ٱللَّهِ