صفحہ 537 دیکھ رہے ہیں
صفحہ 537 دیکھ رہے ہیں
Al-Waqi'ah
.56
The Inevitable
کہ بیشک یہ قرآن بہت بڑی عزت واﻻ ہے.1
جو ایک محفوظ کتاب میں درج ہے 1
جسے صرف پاک لوگ ہی چھو سکتے ہیں.1
یہ رب العالمین کی طرف سےاترا ہوا ہے.
پس کیا تم ایسی بات کو سرسری (اور معمولی) سمجھ رہے ہو؟1
اور اپنے حصے میں یہی لیتے ہو کہ جھٹلاتے پھرو.
پس جبکہ روح نرخرے تک پہنچ جائے.
اور تم اس وقت آنکھوں سے دیکھتے رہو.1
ہم اس شخص سے بہ نسبت تمہارے بہت زیاده قریب ہوتے ہیں1 لیکن تم نہیں دیکھ سکتے.2
پس اگر تم کسی کے زیرفرمان نہیں.
اور اس قول میں سچے ہو تو (ذرا) اس روح کو تو لوٹاؤ.1
پس جو کوئی بارگاه الٰہی سے قریب کیا ہوا ہوگا.1
اسے تو راحت ہے اور غذائیں ہیں اور آرام والی جنت ہے.
اور جو شحص داہنے (ہاتھ) والوں میں سے ہے.1
تو بھی سلامتی ہے تیرے لیے کہ تو داہنے والوں میں سے ہے.
لیکن اگر کوئی جھٹلانے والوں گمراہوں میں سے ہے.1
تو کھولتے ہوئے گرم پانی کی مہمانی ہے.
اور دوزخ میں جانا ہے.
یہ خبر سراسر حق اور قطعاً یقینی ہے.
پس تواپنے عظیم الشان پروردگار کی تسبیح کر.1
آسمانوں اور زمین میں جو ہے (سب) اللہ کی تسبیح کر رہے ہیں1، وه زبردست باحکمت ہے.
آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اسی کی ہے1، وہی زندگی دیتا ہے اور موت بھی اور وه ہر چیز پر قادر ہے.
وہی پہلے ہے اور وہی پیچھے، وہی ﻇاہر ہے اور وہی مخفی1، اور وه ہر چیز کو بخوبی جاننے واﻻ ہے.
سورہ کا اختتام
The system theme automatically adapts to your light/dark mode settings
Quran.com کا ڈیفالٹ عثمانی انداز
پیش منظر
بِسْمِ ٱللَّهِ