صفحہ 540 دیکھ رہے ہیں
صفحہ 540 دیکھ رہے ہیں
Al-Hadid
.57
The Iron
اللہ اوراس کے رسول پر جو ایمان رکھتے ہیں وہی لوگ اپنے رب کے نزدیک صدیق1 اور شہید ہیں ان کے لیے ان کا اجر اور ان کا نور ہے، اور جو لوگ کفر کرتے ہیں اور ہماری آیتوں کوجھٹلاتے ہیں وه جہنمی ہیں.
خوب جان رکھو کہ دنیا کی زندگی صرف کھیل تماشا زینت اور آپس میں فخر (و غرور) اور مال واوﻻد میں ایک کا دوسرے سے اپنے آپ کو زیاده بتلانا ہے، جیسے بارش اور اس کی پیداوار کسانوں1 کو اچھی معلوم ہوتی ہے پھر جب وه خشک ہو جاتی ہے تو زرد رنگ میں اس کو تم دیکھتے ہو پھر وه بالکل چورا چورا ہو جاتی ہے2 اور آخرت میں سخت عذاب3 اور اللہ کی مغفرت اور رضامندی ہے4 اور دنیا کی زندگی بجز دھوکے کے سامان کے اور کچھ بھی تو نہیں.5
(آؤ) دوڑو اپنے رب کی مغفرت کی طرف اور اس جنت کی طرف1 جس کی وسعت آسمان وزمین کی وسعت کے برابر ہے2 یہ ان کے لیے بنائی ہے جو اللہ پر اور اس کے رسولوں پر ایمان رکھتے ہیں۔ یہ اللہ کا فضل ہے جسے چاہے دے3 اور اللہ بڑے فضل واﻻ ہے.4
نہ کوئی مصیبت دنیا میں آتی ہے1 نہ (خاص) تمہاری جانوں میں2، مگر اس سے پہلے کہ ہم اس کو پیدا کریں وه ایک خاص کتاب میں لکھی ہوئی ہے3، یہ (کام) اللہ تعالیٰ پر (بالکل) آسان ہے.
تاکہ تم اپنے سے فوت شده کسی چیز پر رنجیده نہ ہو جایا کرو اور نہ عطا کرده چیز پر اترا جاؤ1، اور اترانے والے شیخی خوروں کو اللہ پسند نہیں فرماتا.
جو (خود بھی) بخل کریں اور دوسروں کو (بھی) بخل کی تعلیم دیں۔ سنو! جو بھی منھ پھیرے1 اللہ بےنیاز اور سزاوار حمد وﺛنا ہے.
سورہ کا اختتام
The system theme automatically adapts to your light/dark mode settings
Quran.com کا ڈیفالٹ عثمانی انداز
پیش منظر
بِسْمِ ٱللَّهِ