صفحہ 563 دیکھ رہے ہیں
صفحہ 563 دیکھ رہے ہیں
Al-Mulk
.67
The Sovereignty
تم اپنی باتوں کو چھپاؤ یا ﻇاہر کرو1 وه تو سینوں کی پوشیدگی کو بھی بخوبی جانتا ہے.2
کیا وہی نہ جانے جس نے پیدا کیا1؟ پھر وه باریک بین اور باخبر بھی ہو.2
وه ذات جس نے تمہارے لیے زمین کو پست ومطیع کردیا1 تاکہ تم اس کی راہوں میں چلتے پھرتے رہو2 اور اللہ کی روزیاں کھاؤ (پیو3) اسی کی طرف (تمہیں) جی کر اٹھ کھڑا ہونا ہے.
کیا تم اس بات سے بے خوف ہوگئے ہو کہ آسمانوں واﻻ تمہیں زمین میں دھنسا دے اور اچانک زمین لرزنے لگے.1
یا کیا تم اس بات سے نڈر ہوگئے ہو کہ آسمانوں واﻻ تم پر پتھر برسادے1؟ پھر تو تمہیں معلوم ہو ہی جائے گا کہ میرا ڈرانا کیسا تھا.2
اوران سے پہلے لوگوں نے بھی جھٹلایا تھا تو دیکھو ان پر میرا عذاب کیسا کچھ ہوا؟
کیا یہ اپنے اوپر پر کھولے ہوئے اور (کبھی کبھی) سمیٹے ہوئے (اڑنے والے) پرندوں کو نہیں دیکھتے1، انہیں (اللہ) رحمٰن ہی (ہوا وفضا میں) تھامے ہوئے ہے2۔ بیشک ہر چیز اس کی نگاه میں ہے.3
سوائے اللہ کے تمہارا وه کون سا لشکر ہے جو تمہاری مدد کرسکے1 کافر تو سراسر دھوکے ہی میں ہیں.2
اگر اللہ تعالیٰ اپنی روزی روک لے تو بتاؤ کون ہے جو پھر تمہیں روزی دے گا1؟ بلکہ (کافر) تو سرکشی اور بدکنے پر اڑگئے ہیں.2
اچھا وه شخص زیاده ہدایت واﻻ ہے جو اپنے منھ کے بل اوندھا ہو کر چلے1 یا وه جو سیدھا (پیروں کے بل) راه راست پر چلا ہو؟2
کہہ دیجئے کہ وہی (اللہ) ہے جس نے تمہیں پیدا کیا1 اور تمہارے کان آنکھیں اور دل بنائے2 تم بہت ہی کم شکر گزاری کرتے ہو.3
کہہ دیجئے! کہ وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں پھیلا دیا اور اس کی طرف سے تم اکٹھے کیے جاؤ گے.1
(کافر) پوچھتے ہیں کہ وه وعده کب ﻇاہر ہوگا اگر تم سچے ہو (تو بتاؤ؟)1
آپ کہہ دیجئے کہ اس کا علم تو اللہ ہی کو ہے1، میں تو صرف کھلے طور پر آگاه کر دینے واﻻ ہوں.2
سورہ کا اختتام
The system theme automatically adapts to your light/dark mode settings
Quran.com کا ڈیفالٹ عثمانی انداز
پیش منظر
بِسْمِ ٱللَّهِ