صفحہ 566 دیکھ رہے ہیں
صفحہ 566 دیکھ رہے ہیں
Al-Qalam
.68
The Pen
نگاہیں نیچی ہوں گی اور ان پر ذلت و خواری چھارہی ہوگی1، حاﻻنکہ یہ سجدے کے لیے (اس وقت بھی) بلائے جاتے تھے جب کہ صحیح سالم تھے.2
پس مجھے اور اس کلام کو جھٹلانے والے کو چھوڑ دے1 ہم انہیں اس طرح آہستہ آہستہ کھینچیں گے کہ انہیں معلوم بھی نہ ہوگا.2
اور میں انہیں ڈھیل دوں گا، بیشک میری تدبیر بڑی مضبوط ہے.1
کیا تو ان سے کوئی اجرت چاہتا ہے جس کے تاوان سے یہ دبے جاتے ہیں.1
یا کیا ان کے پاس علم غیب ہے جسے وه لکھتے ہوں.1
پس تو اپنے رب کے حکم کا صبر سے (انتظار کر1) اور مچھلی والے کی طرح نہ ہو جا جب2 کہ اس نے غم کی حالت میں دعا کی.3
اگر اسے اس کے رب کی نعمت نہ پالیتی تو یقیناً وه برے حالوں میں چٹیل میدان میں ڈال دیا جاتا.1
اسے اس کے رب نے پھر نوازا1 اور اسے نیک کاروں میں کر دیا.2
اور قریب ہے کہ کافر اپنی تیز نگاہوں سے آپ کو پھسلا دیں1، جب کبھی قرآن سنتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں یہ تو ضرور دیوانہ ہے.2
در حقیقت یہ (قرآن) تو تمام جہان والوں کے لیے سراسر نصیحت ہی ہے.1
ﺛابت ہونے والی.1
ﺛابت ہونے والی کیا ہے؟1
اور تجھے کیا معلوم ہے کہ وه ﺛابت شده کیا ہے؟1
اس کھڑکا دینے والی کو ﺛمود اور عاد نے جھٹلا دیا تھا1
(جس کے نتیجہ میں) ﺛمود تو بے حد خوفناک (اور اونچی) آواز سے ہلاک کردیئے گئے.1
اور عاد بیحد تیز وتند ہوا سے غارت کردیئے گئے.1
جسے ان پر لگاتار سات رات اور آٹھ دن تک (اللہ نے) مسلط رکھا1 پس تم دیکھتے کہ یہ لوگ زمین پر اس طرح گر گئے جیسے کہ کھجور کے کھوکھلے تنے ہوں.2
کیا ان میں سے کوئی بھی تجھے باقی نظر آرہا ہے؟
سورہ کا اختتام
The system theme automatically adapts to your light/dark mode settings
Quran.com کا ڈیفالٹ عثمانی انداز
پیش منظر
بِسْمِ ٱللَّهِ