صفحہ 578 دیکھ رہے ہیں
صفحہ 578 دیکھ رہے ہیں
Al-Qiyamah
.75
The Resurrection
نہیں نہیں تم جلدی ملنے والی (دنیا) کی محبت رکھتے ہو.
اور آخرت کو چھوڑ بیٹھے ہو.1
اس روز بہت سے چہرے تروتازه اور بارونق ہوں گے.
اپنے رب کی طرف دیکھتے ہوں گے.1
اور کتنے چہرے اس دن (بد رونق اور) اداس ہوں گے.1
سمجھتے ہوں گے کہ ان کے ساتھ کمر توڑ دینے واﻻ معاملہ1 کیا جائے گا.
نہیں نہیں1 جب روح ہنسلی تک2 پہنچے گی.
اور کہا جائے گا کہ کوئی جھاڑ پھونک1 کرنے واﻻ ہے؟
اور جان لیا اس نے کہ یہ وقت جدائی ہے.1
اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے گی.1
آج تیرے پروردگار کی طرف چلنا ہے.
اس نے نہ تو تصدیق کی نہ نماز ادا کی.1
بلکہ جھٹلایا اور روگردانی کی.1
پھر اپنے گھر والوں کے پاس اتراتا ہوا گیا.1
افسوس ہے تجھ پر حسرت ہے تجھ پر.
وائے ہے اور خرابی ہے تیرے لیے.1
کیا انسان یہ سمجھتا ہے کہ اسے بیکار چھوڑ دیا جائے گا.1
کیا وه ایک گاڑھے پانی کا قطره نہ تھا جو ٹپکایا گیا تھا؟
پھر وه لہو کا لوتھڑا ہوگیا پھر اللہ نے اسے پیدا کیا اور درست بنا دیا.1
پھر اس سے جوڑے یعنی نر وماده بنائے.
کیا (اللہ تعالیٰ) اس (امر) پر قادر نہیں کہ مردے کو زنده کردے.1
یقیناً گزرا ہے انسان پر ایک وقت زمانے میں1 جب کہ یہ کوئی قابل ذکر چیز نہ تھا.
بیشک ہم نے انسان کو ملے جلے نطفے سے امتحان کے لیے1 پیدا کیا اور اس کو سنتا دیکھتا بنایا.2
ہم نے اسے راه دکھائی اب خواه وه شکر گزار بنے خواه ناشکرا.1
یقیناً ہم نے کافروں کے لیے زنجیریں اور طوق اور شعلوں والی آگ تیار کر رکھی ہے. 1
بیشک نیک لوگ وه جام پئیں گے جس کی آمیزش کافور کی ہے.1
سورہ کا اختتام
The system theme automatically adapts to your light/dark mode settings
Quran.com کا ڈیفالٹ عثمانی انداز
پیش منظر
بِسْمِ ٱللَّهِ