صفحہ 580 دیکھ رہے ہیں
صفحہ 580 دیکھ رہے ہیں
Al-Insan
.76
The Man
اور رات کے وقت اس کے سامنے سجدے کر اور بہت رات تک اس کی تسبیح کیا کر.1
بیشک یہ لوگ جلدی ملنے والی (دنیا) کو چاہتے ہیں1 اور اپنے پیچھے ایک بڑے بھاری دن کو چھوڑے دیتے ہیں.2
ہم نے انہیں پیدا کیا اور ہم نے ہی ان کے جوڑ اور بندھن مضبوط کیے1 اور ہم جب چاہیں ان کے عوض ان جیسے اوروں کو بدل ﻻئیں.2
یقیناً یہ تو ایک نصیحت ہے پس جو چاہے اپنے رب کی راه لے لے.1
اور تم نہ چاہو گے مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ ہی چاہے1 بیشک اللہ تعالیٰ علم واﻻ باحکمت ہے.2
جسے چاہے اپنی رحمت میں داخل کرلے، اور ﻇالموں کے لیے اس نے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے.*
دل خوش کن چلتی ہواؤں کی قسم.1
پھر زور سے جھونکا دینے والیوں کی قسم.*
پھر (ابر کو) ابھار کر پراگنده کرنے والیوں1 کی قسم.
پھر حق وباطل کو جدا جدا کر دینے والے.1
اور وحی ﻻنے والے فرشتوں کی قسم.1
جو (وحی) الزام اتارنے یا آگاه کردینے کے لیے ہوتی ہے.1
جس چیز کا تم سے وعده کیا جاتا ہے وہ یقیناً ہونے والی ہے.1
پس جب ستارے بے نور کردئے جائیں گے.1
اور جب آسمان توڑ پھوڑ دیا جائے گا.
اور جب پہاڑ ٹکڑے ٹکڑے کر کے اڑا دیئے جائیں گے.1
اور جب رسولوں کو وقت مقرره پر ﻻیا جائے گا.1
کس دن کے لیے (ان سب کو) مؤخر کیا گیا ہے؟1
فیصلے کے دن کے لیے.1
اور تجھے کیا معلوم کہ فیصلے کا دن کیا ہے؟
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے.1
کیا ہم نے اگلوں کو ہلاک نہیں کیا؟
پھر ہم ان کے بعد پچھلوں کو ﻻئے.1
ہم گنہگاروں کے ساتھ اسی طرح کرتے ہیں.1
اس دن جھٹلانے والوں کے لیے ویل (افسوس) ہے.
سورہ کا اختتام
The system theme automatically adapts to your light/dark mode settings
Quran.com کا ڈیفالٹ عثمانی انداز
پیش منظر
بِسْمِ ٱللَّهِ