صفحہ 582 دیکھ رہے ہیں
صفحہ 582 دیکھ رہے ہیں
An-Naba
.78
The Tidings
یہ لوگ کس چیز کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں.1
اس بڑی خبر کے متعلق.
جس کے بارے میں یہ اختلاف کر رہے ہیں.1
یقیناً یہ عنقریب جان لیں گے.*
پھر بالیقین انہیں بہت جلد معلوم ہو جائے گا.1
کیا ہم نے زمین کو فرش نہیں بنایا؟1
اور پہاڑوں کو میخیں (نہیں بنایا؟)1
اور ہم نے تمہیں جوڑا جوڑا پیدا کیا.1
اور ہم نے تمہاری نیند کو آرام کا سبب بنایا.1
اور رات کو ہم نے پرده بنایا.1
اور دن کو ہم نے وقت روزگار بنایا.1
اور تمہارے اوپر ہم نے سات مضبوط آسمان بنائے.1
اور ایک روشن چراغ (سورج) بنایا.1
اور بدلیوں سے ہم نے بکثرت بہتا ہوا پانی برسایا.1
تاکہ اس سے اناج اور سبزه اگائیں.1
اور گھنے باغ (بھی اگائیں).1
بیشک فیصلہ کے دن کا وقت مقرر ہے.1
جس دن کہ صور میں پھونکا جائے گا۔ پھر تم فوج در فوج چلے آؤ گے.1
اور آسمان کھول دیا جائے گا تو اس میں دروازے ہی دروازے ہو جائیں گے.1
اور پہاڑ چلائے جائیں گے پس وه سراب ہو جائیں گے.1
بیشک دوزخ گھات میں ہے.1
سرکشوں کا ٹھکانہ وہی ہے.
اس میں وه مدتوں تک پڑے رہیں گے.1
نہ کبھی اس میں خنکی کا مزه چکھیں گے، نہ پانی کا.
سوائے گرم پانی اور (بہتی) پیپ کے.1
(ان کو) پورا پورا بدلہ ملے گا.1
انہیں تو حساب کی توقع ہی نہ تھی.1
اور بے باکی سے ہماری آیتوں کی تکذیب کرتے تھے.
ہم نے ہر ایک چیز کو لکھ کر شمار کر رکھا ہے.1
اب تم (اپنے کیے کا) مزه چکھو ہم تمہارا عذاب ہی بڑھاتے رہیں گے.1
سورہ کا اختتام
The system theme automatically adapts to your light/dark mode settings
Quran.com کا ڈیفالٹ عثمانی انداز
پیش منظر
بِسْمِ ٱللَّهِ