صفحہ 583 دیکھ رہے ہیں
صفحہ 583 دیکھ رہے ہیں
An-Naba
.78
The Tidings
یقیناً پرہیزگار لوگوں کے لئے کامیابی ہے.1
باغات ہیں اور انگور ہیں.1
اور نوجوان کنواری ہم عمر عورتیں ہیں.1
اور چھلکتے ہوئے جام ہیں.1
وہاں نہ تو وه بیہوده باتیں سنیں گے اور نہ جھوٹی باتیں سنیں گے.1
(ان کو) تیرے رب کی طرف سے (ان کے نیک اعمال کا)یہ بدلہ ملے گا جو کافی انعام ہوگا.1
(اس رب کی طرف سے ملے گا جو کہ) آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے ان کا پروردگار ہے اور بڑی بخشش کرنے واﻻ ہے۔ کسی کو اس سے بات چیت کرنے کا اختیار نہیں ہوگا.1
جس دن روح اور فرشتے صفیں باندھ کر کھڑے ہوں گے1 تو کوئی کلام نہ کر سکے گا مگر جسے رحمٰن اجازت دے دے اور وه ٹھیک بات زبان سے نکالے.2
یہ دن حق ہے1 اب جو چاہے اپنے رب کے پاس (نیک اعمال کر کے) ٹھکانا بنالے.2
ہم نے تمہیں عنقریب آنے والے عذاب سے ڈرا دیا (اور چوکنا کر دیا) ہے1۔ جس دن انسان اپنے ہاتھوں کی کمائی کو دیکھ لے گا2 اور کافر کہے گا کہ کاش! میں مٹی ہو جاتا.3
ڈوب کر سختی سے کھینچنے والوں کی قسم!1
بند کھول کر چھڑا دینے والوں کی قسم!1
اور تیرنے پھرنے والوں کی قسم!1
پھر دوڑ کر آگے بڑھنے والوں کی قسم!1
پھر کام کی تدبیر کرنے والوں کی قسم!1
جس دن کانپنے والی کانپے گی.1
اس کے بعد ایک پیچھے آنے والی (پیچھے پیچھے) آئے گی.1
(بہت سے) دل اس دن دھڑکتے ہوں گے.1
جن کی نگاہیں نیچی ہوں گی.1
کہتے ہیں کہ کیا ہم پہلی کی سی حالت کی طرف پھر لوٹائے جائیں گے؟1
کیا اس وقت جب کہ ہم بوسیده ہڈیاں ہو جائیں گے؟1
کہتے ہیں کہ پھر تو یہ لوٹنا نقصان ده ہے1
(معلوم ہونا چاہئے) وه تو صرف ایک (خوفناک) ڈانٹ ہے.
کہ (جس کے ظاہر ہوتے ہی) وه ایک دم میدان میں جمع ہو جائیں گے.1
کیا موسیٰ (علیہ السلام) کی خبر تمہیں پہنچی ہے؟
سورہ کا اختتام
The system theme automatically adapts to your light/dark mode settings
Quran.com کا ڈیفالٹ عثمانی انداز
پیش منظر
بِسْمِ ٱللَّهِ