صفحہ 589 دیکھ رہے ہیں
صفحہ 589 دیکھ رہے ہیں
Al-Mutaffifin
.83
The Defrauding
تختوں پر بیٹھے دیکھ رہے ہوں گے.
کہ اب ان منکروں نے جیسا یہ کرتے تھے پورا پورا بدلہ پالیا.1
جب آسمان پھٹ جائے گا.1
اور اپنے رب کے حکم پر کان لگائے گا1 اور اسی کے ﻻئق وه ہے.2
اور جب زمین (کھینچ کر) پھیلا دی جائے گی.1
اور اس میں جو ہے اسے وه اگل دے گی اور خالی ہو جائے گی.1
اور اپنے رب کے حکم پر کان لگائے گی1 اور اسی کے ﻻئق وه ہے.
اے انسان! تو اپنے رب سے ملنے تک یہ کوشش اور تمام کام اور محنتیں کرکے اس سے ملاقات کرنے واﻻ ہے.1
تو (اس وقت) جس شخص کے داہنے ہاتھ میں اعمال نامہ دیا جائے گا.
اس کا حساب تو بڑی آسانی سے لیا جائے گا.1
اور وه اپنے اہل کی طرف ہنسی خوشی لوٹ آئے گا.1
ہاں جس شخص کا اعمال نامہ اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا.
تو وه موت کو بلانے لگے گا.1
اور بھڑکتی ہوئی جہنم میں داخل ہوگا.
یہ شخص اپنے متعلقین میں (دنیا میں) خوش تھا.1
اس کا خیال تھا کہ اللہ کی طرف لوٹ کر ہی نہ جائے گا.1
کیوں نہیں1، حاﻻنکہ اس کا رب اسے بخوبی دیکھ رہا تھا.2
مجھے شفق کی قسم1! اور رات کی!
اور اس کی جمع کرده1 چیزوں کی قسم.
اور چاند کی جب کہ وه کامل ہو جاتا ہے.1
یقیناً تم ایک حالت سے دوسری حالت پر پہنچو گے.1
انہیں کیا ہو گیا کہ ایمان نہیں ﻻتے.
اور جب ان کے پاس قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجده نہیں کرتے.1
بلکہ جنہوں نے کفر کیا وه جھٹلا رہے ہیں.1
اور اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے جو کچھ یہ دلوں میں رکھتے ہیں.1
انہیں المناک عذابوں کی خوشخبری سنا دو.
ہاں ایمان والوں اور نیک اعمال والوں کو بے شمار اور نہ ختم ہونے واﻻ اجر ہے.
سورہ کا اختتام
The system theme automatically adapts to your light/dark mode settings
Quran.com کا ڈیفالٹ عثمانی انداز
پیش منظر
بِسْمِ ٱللَّهِ