سورہ 20 دیکھ رہے ہیں
سورہ 20 دیکھ رہے ہیں
Taha
.20
Ta-Ha
طٰہٰ.
ہم نے یہ قرآن تجھ پر اس لئے نہیں اتارا کہ تو مشقت میں پڑ جائے.1
بلکہ اس کی نصیحت کے لئے جو اللہ سے ڈرتا ہے.
اس کا اتارنا اس کی طرف سے ہے جس نے زمین کو اور بلند آسمانوں کو پیدا کیا ہے.
جو رحمٰن ہے، عرش پر قائم ہے.1
جس کی ملکیت آسمانوں اور زمین اور ان دونوں کے درمیان اور (کرہٴ خاک) کے نیچے کی ہر ایک چیز پر ہے.1
اگر تو اونچی بات کہے تو وه تو ہر ایک پوشیده، بلکہ پوشیده سے پوشیده تر چیز کو بھی بخوبی جانتا ہے.1
وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں، بہترین نام اسی کے ہیں.1
تجھے موسیٰ (علیہ السلام) کا قصہ بھی معلوم ہے؟
جبکہ اس نے آگ دیکھ کر اپنے گھر والوں سے کہا کہ تم ذرا سی دیر ٹھہر جاؤ مجھے آگ دکھائی دی ہے۔ بہت ممکن ہے کہ میں اس کا کوئی انگارا تمہارے پاس ﻻؤں یا آگ کے پاس سے راستے کی اطلاع پاؤں.1
جب وه وہاں پہنچے تو آواز دی گئی1 اے موسیٰ!
یقیناً میں ہی تیرا پروردگار ہوں تو اپنی جوتیاں اتار دے1، کیونکہ تو پاک میدان طویٰ میں ہے.2
اور میں نے تجھے منتخب کر لیا1 اب جو وحی کی جائے اسے کان لگا کر سن.
بیشک میں ہی اللہ ہوں، میرے سوا عبادت کے ﻻئق اور کوئی نہیں پس تو میری ہی عبادت کر1، اور میری یاد کے لئے نماز قائم رکھ.2
قیامت یقیناً آنے والی ہے جسے میں پوشیده رکھنا چاہتا ہوں تاکہ ہر شخص کو وه بدلہ دیا جائے جو اس نے کوشش کی ہو.
پس اب اس کے یقین سے تجھے کوئی ایسا شخص روک نہ دے جو اس پر ایمان نہ رکھتا ہو اور اپنی خواہش کے پیچھے پڑا ہو، ورنہ تو ہلاک ہوجائے گا.1
اے موسیٰ! تیرے اس دائیں ہاتھ میں کیا ہے؟
جواب دیا کہ یہ میری ﻻٹھی ہے، جس پر میں ٹیک لگاتا ہوں اور جس سے میں اپنی بکریوں کے لئے پتے جھاڑ لیا کرتا ہوں اور بھی اس میں مجھے بہت سے فائدے ہیں.
فرمایا اے موسیٰ! اسے ہاتھ سے نیچے ڈال دے.
ڈالتے ہی وه سانﭗ بن کر دوڑنے لگی
فرمایا بے خوف ہو کر اسے پکڑ لے، ہم اسے اسی پہلی سی صورت میں دوباره ﻻ دیں گے.1
اور اپنا ہاتھ اپنی بغل میں ڈال لے تو وه سفید چمکتا ہوا ہو کر نکلے گا، لیکن بغیر کسی عیب (اور روگ) کے1 یہ دوسرا معجزه ہے.
یہ اس لئے کہ ہم تجھے اپنی بڑی بڑی نشانیاں دکھانا چاہتے ہیں.
اب تو فرعون کی طرف جا اس نے بڑی سرکشی مچا رکھی ہے.1
موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا اے میرے پروردگار! میرا سینہ میرے لئے کھول دے.
اور میرے کام کو مجھ پر آسان کر دے.
اور میری زبان کی گره بھی کھول دے.
تاکہ لوگ میری بات اچھی طرح سمجھ سکیں.
اور میرا وزیر میرے کنبے میں سے کر دے.
یعنی میرے بھائی ہارون (علیہ السلام) کو.
تو اس سے میری کمر کس دے.
اور اسے میرا شریک کار کر دے.1
تاکہ ہم دونوں بکثرت تیری تسبیح بیان کریں.
اور بکثرت تیری یاد کریں.1
بیشک تو ہمیں خوب دیکھنے بھالنے واﻻ ہے.1
جناب باری تعالیٰ نے فرمایا موسیٰ تیرے تمام سواﻻت پورے کر دیئے گئے.1
ہم نے تو تجھ پرایک بار اور بھی بڑا احسان کیا ہے.1
جبکہ ہم نے تیری ماں کو وه الہام کیا جس کا ذکر اب کیا جا رہا ہے.
کہ تو اسے صندوق میں بند کرکے دریا میں چھوڑ دے، پس دریا اسے کنارے ﻻ ڈالے گا اور میرا اور خود اس کا دشمن اسے لے لے گا1، اور میں نے اپنی طرف کی خاص محبت ومقبولیت تجھ پر ڈال دی2۔ تاکہ تیری پرورش میری آنکھوں کے سامنے3 کی جائے.
(یاد کر) جبکہ تیری بہن چل رہی تھی اور کہہ رہی تھی کہ اگر تم کہو تو میں اسے بتا دوں جو اس کی نگہبانی کرے1، اس تدبیر سے ہم نے تجھے پھر تیری ماں کے پاس پہنچایا کہ اس کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں اور وه غمگین نہ ہو۔ اور تو نے ایک شخص کو مار ڈاﻻ تھا2 اس پر بھی ہم نے تجھے غم سے بچا لیا، غرض ہم نے تجھے اچھی طرح آزما لیا3۔ پھر تو کئی سال تک مدین کے لوگوں میں ٹھہرا رہا4، پھر تقدیر الٰہی کے مطابق اے5 موسیٰ! تو آیا.
اور میں نے تجھے خاص اپنی ذات کے لئے پسند فرما لیا.
اب تو اپنے بھائی سمیت میری نشانیاں ہمراه لئے ہوئے جا، اور خبردار میرے ذکر میں سستی نہ کرنا.1
تم دونوں فرعون کے پاس جاؤ اس نے بڑی سرکشی کی ہے.
اسے نرمی1 سے سمجھاؤ کہ شاید وه سمجھ لے یا ڈر جائے.
دونوں نے کہا اے ہمارے رب! ہمیں خوف ہے کہ کہیں فرعون ہم پر کوئی زیادتی نہ کرے یا اپنی سرکشی میں بڑھ نہ جائے.
جواب ملا کہ تم مطلقاً خوف نہ کرو میں تمہارے ساتھ ہوں اور سنتا دیکھتا رہوں گا.1
تم اس کے پاس جا کر کہو کہ ہم تیرے پروردگار کے پیغمبر ہیں تو ہمارے ساتھ بنی اسرائیل کو بھیج دے، ان کی سزائیں موقوف کر۔ ہم تو تیرے پاس تیرے رب کی طرف سے نشانی لے کر آئے ہیں اور سلامتی اسی کے لئے ہے جو ہدایت کا پابند1 ہو جائے.
ہماری طرف وحی کی گئی ہے کہ جو جھٹلائے اور روگردانی کرے اس کے لئے عذاب ہے.
فرعون نے پوچھا کہ اے موسیٰ تم دونوں کا رب کون ہے؟
جواب دیا کہ ہمارا رب وه ہے جس نے ہر ایک کو اس کی خاص صورت، شکل عنایت فرمائی پھر راه سجھا دی.1
The system theme automatically adapts to your light/dark mode settings
Quran.com کا ڈیفالٹ عثمانی انداز
پیش منظر
بِسْمِ ٱللَّهِ