سورہ 55 دیکھ رہے ہیں
سورہ 55 دیکھ رہے ہیں
Ar-Rahman
.55
The Beneficent
رحمٰن نے.
قرآن سکھایا.1
اسی نے انسان کو پیدا کیا.1
اور اسے بولنا سکھایا.1
آفتاب اور ماہتاب (مقرره) حساب سے ہیں.1
اور ستارے اور درخت دونوں سجده کرتے ہیں.1
اسی نے آسمان کو بلند کیا اور اسی نے ترازو رکھی.1
تاکہ تم تولنے میں تجاوز نہ کرو.1
انصاف کے ساتھ وزن کو ٹھیک رکھو اور تول میں کم نہ دو.
اور اسی نے مخلوق کے لیے زمین بچھا دی.
جس میں میوے ہیں اور خوشے والے کھجور کے درخت ہیں.1
اور بھس واﻻ اناج ہے1۔ اور خوشبودار پھول ہیں.
پس (اے انسانو اور جنو!) تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟1
اس نےانسان کو بجنے والی مٹی سے پیدا کیا جو ٹھیکری کی طرح تھی.1
اور جنات کو آگ کے شعلے سے پیدا کیا.1
پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟1
وه رب ہے دونوں مشرقوں اور دونوں مغربوں کا1
تو (اے جنو اورانسانو!) تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
اس نے دو دریا جاری کر دیے جو ایک دوسرے سے مل جاتے ہیں.
ان دونوں میں ایک آڑ ہے کہ اس سے بڑھ نہیں سکتے.1
پس اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
ان دونوں میں سے موتی اور مونگے برآمد ہوتے ہیں.1
پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟1
اور اللہ ہی کی (ملکیت میں) ہیں وه جہاز جو سمندروں میں پہاڑ کی طرح بلند (چل پھر رہے) ہیں.1
پس (اے انسانو اور جنو!) تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟1
زمین پر جو ہیں سب فنا ہونے والے ہیں.
صرف تیرے رب کی ذات جو عظمت اور عزت والی ہے باقی ره جائے گی.
پھرتم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟1
سب آسمان وزمین والے اسی سے مانگتے ہیں1۔ ہر روز وه ایک شان میں ہے.2
پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟1
(جنوں اور انسانوں کے گروہو!) عنقریب ہم تمہاری طرف پوری طرح متوجہ ہو جائیں گے.1
پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤگے؟
اے گروه جنات و انسان! اگر تم میں آسمانوں اور زمین کے کناروں سے باہر نکل جانے کی طاقت ہے تو نکل بھاگو1! بغیر غلبہ اور طاقت کے تم نہیں نکل سکتے.2
پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
تم پر آگ کے شعلے اور دھواں چھوڑا جائے گا1 پھر تم مقابلہ نہ کر سکو گے.2
پھر اپنے رب کی نعمتوں میں سے کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
پس جب کہ آسمان پھٹ کر سرخ ہو جائے جیسے کہ سرخ چمڑه.1
پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
اس دن کسی انسان اورکسی جن سے اس کے گناہوں کی پرسش نہ کی جائے گی.1
پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
گناه گار صرف حلیہ ہی سے پہچان لیے جائیں گے1 اور ان کی پیشانیوں کے بال اور قدم پکڑ لیے جائیں گے.2
پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
یہ ہے وه جہنم جسے مجرم جھوٹا جانتے تھے.
اس کے اور کھولتے ہوئے گرم پانی کے درمیان چکر کھائیں گے.1
پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
اور اس شخص کے لیے جو اپنے رب کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈرا دو جنتیں ہیں.1
پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
(دونوں جنتیں) بہت سی ٹہنیوں اور شاخوں والی ہیں.1
پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
ان دونوں (جنتوں) میں دو بہتے ہوئے چشمے ہیں.1
The system theme automatically adapts to your light/dark mode settings
Quran.com کا ڈیفالٹ عثمانی انداز
پیش منظر
بِسْمِ ٱللَّهِ