سورہ 56 دیکھ رہے ہیں
سورہ 56 دیکھ رہے ہیں
Al-Waqi'ah
.56
The Inevitable
جب قیامت قائم ہو جائے گی.1
جس کے واقع ہونے میں کوئی جھوٹ نہیں.
وه پست کرنے والی اور بلند کرنے والی ہوگی.1
جبکہ زمین زلزلہ کے ساتھ ہلا دی جائے گی.
اور پہاڑ بالکل ریزه ریزه کر دیے جائیں گے.1
پھر وه مثل پراگنده غبار کے ہو جائیں گے.
اور تم تین جماعتوں میں ہو جاؤ گے.1
پس داہنے ہاتھ والے کیسے اچھے ہیں داہنے ہاتھ والے.1
اور بائیں ہاتھ والے کیا حال ہے بائیں ہاتھ والوں کا.1
اور جو آگے والے ہیں وه تو آگے والے ہی ہیں.1
وه بالکل نزدیکی حاصل کیے ہوئے ہیں.
نعمتوں والی جنتوں میں ہیں.
(بہت بڑا) گروه تو اگلے لوگوں میں سے ہوگا.
اور تھوڑے سے پچھلے لوگوں میں سے.1
یہ لوگ سونے کے تاروں سے بنے ہوئے تختوں پر.
ایک دوسرے کےسامنے تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے.1
ان کے پاس ایسے لڑکے جو ہمیشہ (لڑکے ہی1) رہیں گے آمدورفت کریں گے.
آبخورے اور جگ لے کر اور ایسا جام لے کر جو بہتی ہوئی شراب سے پر ہو.
جس سے نہ سر میں درد ہو نہ عقل میں فتور آئے.1
اور ایسے میوے لیے ہوئے جو ان کی پسند کے ہوں.
اور پرندوں کے گوشت جو انہیں مرغوب ہوں.
اور بڑی بڑی آنکھوں والی حوریں.
جو چھپے ہوئے موتیوں کی طرح ہیں.1
یہ صلہ ہے ان کے اعمال کا.
نہ وہاں بکواس سنیں گے اور نہ گناه کی بات.
صرف سلام ہی سلام کی آواز ہوگی.1
اور داہنے ہاتھ والے کیا ہی اچھے ہیں داہنے ہاتھ والے.1
وه بغیرکانٹوں کی بیریوں.
اور تہ بہ تہ کیلوں.
اور لمبے لمبے سایوں.1
اور بہتے ہوئے پانیوں.
اور بکثرت پھلوں میں.
جو نہ ختم ہوں نہ روک لیے جائیں.1
اور اونچے اونچے فرشوں میں ہوں گے.1
ہم نے ان کی (بیویوں کو) خاص طور پر بنایا ہے.
اور ہم نے انہیں کنواریاں بنا دیا ہے.1
محبت والیاں اور ہم عمر ہیں.1
دائیں ہاتھ والوں کے لیے ہیں.
جم غفیر ہے اگلوں میں سے.1
اور بہت بڑی جماعت ہے پچھلوں میں سے.1
اور بائیں ہاتھ والے کیا ہیں بائیں ہاتھ والے 1
گرم ہوا اور گرم پانی میں (ہوں گے).
اورسیاه دھوئیں کے سائے میں.1
جو نہ ٹھنڈا ہے نہ فرحت بخش.1
بیشک یہ لوگ اس سے پہلے بہت نازوں میں پلے ہوئے تھے.1
اور بڑے بڑے گناہوں پر اصرار کرتے تھے.
اور کہتے تھے کہ کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈی ہو جائیں گے تو کیا ہم پھر دوباره اٹھا کھڑے کیے جائیں گے.
اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی؟1
آپ کہہ دیجئے کہ یقیناً سب اگلے اور پچھلے.
ضرور جمع کئے جائیں گے ایک مقرر دن کے وقت.
The system theme automatically adapts to your light/dark mode settings
Quran.com کا ڈیفالٹ عثمانی انداز
پیش منظر
بِسْمِ ٱللَّهِ