سورہ 72 دیکھ رہے ہیں
سورہ 72 دیکھ رہے ہیں
Al-Jinn
.72
The Jinn
(اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم) آپ کہہ دیں کہ مجھے وحی کی گئی ہے کہ جنوں کی ایک جماعت1 نے (قرآن) سنا اور کہا کہ ہم نے عجیب قرآن سنا ہے.2
جو راه راست کے طرف رہنمائی کرتا ہے1۔ ہم اس پر ایمان ﻻ چکے2 (اب) ہم ہرگز کسی کو بھی اپنے رب3 کا شریک نہ بنائیں گے.
اور بیشک ہمارے رب کی شان بڑی بلند ہے نہ اس نے کسی کو (اپنی) بیوی بنایا ہے نہ بیٹا.1
اور یہ کہ ہم میں سے بیوقوف [یعنی ابلیس] اللہ کے بارے میں خلاف حق باتیں کہا کرتا تھا.1
اور ہم تو یہی سمجھتے رہے کہ ناممکن ہے کہ انسانوں اور جنات اللہ پر جھوٹی باتیں لگائیں.1
بات یہ ہے کہ چند انسان بعض جنات سے پناه طلب کیا کرتے تھے1 جس سے جنات اپنی سرکشی میں اور بڑھ گئے.2
اور (انسانوں) نے بھی تم جنوں کی طرح گمان کر لیا تھا کہ اللہ کسی کو نہ بھیجے گا (یا کسی کو دوباره زنده نہ کرے گا).1
اور ہم نے آسمان کو ٹٹول کر دیکھا تو اسے سخت چوکیداروں اور سخت شعلوں سے پر پایا.1
اس سے پہلے ہم باتیں سننے کے لیے آسمان میں جگہ جگہ بیٹھ جایا کرتے تھے1۔ اب جو بھی کان لگاتا ہے وه ایک شعلے کو اپنی تاک میں پاتا ہے.2
ہم نہیں جانتے کہ زمین والوں کے ساتھ کسی برائی کا اراده کیا گیا ہے یا ان کے رب کا اراده ان کے ساتھ بھلائی کا ہے.1
اور یہ کہ (بیشک) بعض تو ہم میں نیکو کار ہیں اور بعض اس کے برعکس بھی ہیں، ہم مختلف طریقوں سے بٹے ہوئے ہیں.1
اور ہم نے سمجھ لیا1 کہ ہم اللہ تعالیٰ کو زمین میں ہرگز عاجز نہیں کرسکتے اور نہ ہم بھاگ کر اسے ہرا سکتے ہیں.
ہم تو ہدایت کی بات سنتے ہی اس پر ایمان ﻻئے چکے اور جو بھی اپنے رب پر ایمان ﻻئے گا اسے نہ کسی نقصان کا اندیشہ ہے نہ ﻇلم وستم کا.1
ہاں ہم میں بعض تو مسلمان ہیں اور بعض بےانصاف ہیں1 پس جو فرماں بردار ہوگئے انہوں نے تو راه راست کا قصد کیا.
اور جو ﻇالم ہیں وه جہنم کا ایندھن بن گئے.1
اور (اے نبی یہ بھی کہہ دو) کہ اگر لوگ راه راست پر سیدھے رہتے تو یقیناً ہم انہیں بہت وافر پانی پلاتے.
تاکہ ہم اس میں انہیں آزمالیں1، اور جو شخص اپنے پروردگار کے ذکر سے منھ پھیر لے گا تو اللہ تعالیٰ اسے سخت عذاب میں مبتلا کردے گا.2
اور یہ کہ مسجدیں صرف اللہ ہی کے لئے خاص ہیں پس اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی اور کو نہ پکارو.1
اور جب اللہ کا بنده اس کی عبادت کے لیے کھڑا ہوا تو قریب تھا کہ وه بھیڑ کی بھیڑ بن کر اس پر پل پڑیں.1
آپ کہہ دیجئے کہ میں تو صرف اپنے رب ہی کو پکارتا ہوں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا.1
کہہ دیجئے کہ مجھے تمہارے کسی نقصان نفع کا اختیار نہیں.1
کہہ دیجئے کہ مجھے ہرگز کوئی اللہ سے بچا نہیں سکتا1 اور میں ہرگز اس کے سوا کوئی جائے پناه بھی پا نہیں سکتا.
البتہ (میرا کام) اللہ کی بات اور اس کے پیغامات (لوگوں کو) پہنچا دینا ہے1، (اب) جو بھی اللہ اور اس کے رسول کی نہ مانے گا اس کے لیے جہنم کی آگ ہے جس میں ایسے لوگ ہمیشہ رہیں گے.
(ان کی آنکھ نہ کھلے گی) یہاں تک کہ اسے دیکھ لیں جس کا ان کو وعده دیا جاتا ہے1 پس عنقریب جان لیں گے کہ کس کا مددگار کمزور اور کس کی جماعت کم ہے.2
کہہ دیجئے کہ مجھے معلوم نہیں کہ جس کا وعده تم سے کیا جاتا ہے وه قریب ہے یا میرا رب اس کے لیے دور کی مدت مقرر کرے گا.1
وه غیب کا جاننے واﻻ ہے اور اپنے غیب پر کسی کو مطلع نہیں کرتا.
سوائے اس پیغمبر کے جسے وه پسند کرلے1 لیکن اس کے بھی آگے پیچھے پہرے دار مقرر کردیتا ہے.2
تاکہ ان کے اپنے رب کے پیغام پہنچا دینے کا علم ہو جائے1 اللہ تعالیٰ نے ان کے آس پاس (کی تمام چیزوں) کا احاطہ کر رکھا ہے2 اور ہر چیز کی گنتی شمار کر رکھا ہے.3
سورہ کا اختتام
The system theme automatically adapts to your light/dark mode settings
Quran.com کا ڈیفالٹ عثمانی انداز
پیش منظر
بِسْمِ ٱللَّهِ